ابنا: محمد اسلامی نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے دفاعی ماہرین نے مختلف قسم کے ڈرون طیارے بنائے ہیں اور ایران اپنے جنگي ڈرون طیاروں کو عنقریب میزائيلوں سے لیس کرے گا۔ ایران نے لانگ رینج ڈرون طیارہ بنایا ہے جس کا نام کرار ہے اور دوسال قبل صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس کی رونمائي کی تھی۔ یہ ڈرون طیارہ ہتھیار لے جاسکتا ہے ، اسکی رینج ایک ہزار کلومیٹر ہے اور اونچی پروازیں کرسکتا ہے۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے دفاعی صنعتوں کے علاوہ سول صنعتوں میں بھی بے پناہ ترقی کی ہے۔ سول شعبوں میں ایران ماہرین نے طبی میدان میں بڑے بڑے قدم اٹھائےہیں۔ ایران گردے کی پیوند کاری کے شعبے میں علاقے میں سب سے آگے اور دنیا کے چند ترقی یافتہ ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔ ایرانی ماہرین نے اسٹم سلز ٹیکنالوجی، نینو ٹکنالوجی اور جینٹیک انجینیرنگ میں کافی ترقی کی ہے۔ ایران اسٹم سلز ٹیکنالوجی میں دنیا کے دس ترقی یافتہ ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
.......
/169